محمد اجمل بھٹی نے بطور ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی چارج سنبھال لیا

                محمد اجمل بھٹی نے بطور ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی چارج سنبھال لیا

  

 لاہور(جنرل رپورٹر) محمد اجمل بھٹی نے مینجنگ ڈائریکٹر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی اجمل بھٹی کا علی الصبح شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔دوران وزٹ جی ایم آپریشن سہیل انور ملک اور دیگر افسران بھی ایم ڈ ی ایل ڈبلیو ایم سی کے ہمراہ مو جود تھے۔ یم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ شہر کو صاف کر نے  میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، انھوں نے ٹاؤن شپ، جوہر ٹاون، ٹھوکر نیاز بیگ، مغل پورہ، فیصل ٹاون، سبزا زار، موچی گیٹ، داتا دربار سمیت بیشتر علاقوں کا وزٹ کیا۔

ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی اجمل بھٹی نے محکمے کے تمام شعبہ جات کے سربراہان کے ساتھ اہم ملاقات کی اس سلسلے میں ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی اجمل بھٹی کا کہنا تھا کہ شہر کی صفائی ستھرائی کو ہر لحاظ سے مزید بہتر کیا جائے گا۔ ترک کنٹریکٹرز کی تمام تر مشینری اور افرادی قوت کو فیلڈ میں یقینی بنانے کی تاکید کی گئی۔ مز ید براں ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کاکہنا تھا کہ کچرے کو ریسائکل، ری یوز، اور ری ڈیوس کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔شہر میں صفائی ستھرائی قائم رکھنا محکمے کے ساتھ شہریوں کی بھی ذمہ داری ہے۔ ترجمان ایل ڈ بلیو ایم سی کا کہنا تھا کہایل ڈبلیو ایم سی شہر میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے خصوصی اقدامات کر رہی ہے، شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ لاہور ویسٹ  مینجمنٹ کمپنی کا ساتھ دیں اور کوڑا کرکٹ جگہ جگہ مت پھینکیں اور شہری بارش کے پانی کے اخراج میں کوڑا کرکٹ پھینک کر روکاوٹ نہ ڈالیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -