عیدالاضحی کیلئے 9زونوں میں 7مویشی منڈیاں قائم کرنے کی منظوری

    عیدالاضحی کیلئے 9زونوں میں 7مویشی منڈیاں قائم کرنے کی منظوری

  

لاہور (جنرل رپورٹر) عیدالاضحی پر لاہور کی ضلعی حکومت شہر کے 9 زونوں میں 7 مویشی منڈیاں قائم کر ے گی جس کی منظوری ہفتے کے روز ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر کے سات مقامات پر مویشی منڈیاں 2 اگست سے فعال ہو جائیں گی جبکہ ان منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کا کاروبار کرنے والے بیوپاریوں سے کسی قسم کی کوئی فیس، ٹیکس یا معاوضہ وصول نہیں کیا جائے گا۔ مویشی منڈیوں کے قیام کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ ان منڈیوں میں متعلقہ محکموں جن میں ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور، محکمہ زراعت، محکمہ لائیو سٹاک، محکمہ واسا اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ شامل ہیں کے افسران اور سٹاف کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں اجلاس میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ مویشی منڈیوں میں آنے والے بیوپاریوں کو لائٹ، جانوروں کے لئے پینے کا پانی، لوگوں کے پینے کے لئے پانی اور صفائی کے انتظامات کے علاوہ بیمار جانوروں کو ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -