شوکت خانم ہسپتال کو جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل کی جانب سے خصوصی ایوارڈ

شوکت خانم ہسپتال کو جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل کی جانب سے خصوصی ایوارڈ

  

لاہور(پ ر) شوکت خانم میموریل کینسرہسپتال اور ریسرچ سنٹر پشاورکو بھی صحت کے شعبے میں بین الاقوامی معیارقائم اور برقرار رکھنے پر جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل کی جانب سے "گولڈ سیل آف اپروول" سے نوازا گیا ہے۔ گولڈ سیل آف اپروول مریضوں کی دیکھ بھال کے ضمن میں کسی بھی ہسپتال میں رائج اعلیٰ ترین پیمانوں اور مریضوں کی معیاری دیکھ بھال کے لیے ہسپتال کی انتظامیہ کے عزم اور عمل کی علامت ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر کو بھی جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل کی جانب سے ایکریڈیٹیشن دی گئی تھی۔ شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کے زیرِ انتظام دونوں ہسپتالوں کی جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل سے ایکریڈیٹیشن بلا شبہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل کا قیام1997میں جوائنٹ کمیشن ریسورسز کے غیر منافع بخش ذیلی ادارے کے طور پر ہوا۔ کمیشن نے مریضوں کی دیکھ بھال اورحفاظت کے ضمن میں انٹرنیشنل اکریڈیٹیشن،کنسلٹیشن، پبلیکیشن اور ایجوکیشن سمیت دیگر پروگرام متعارف کروائے۔ جو ائنٹ کمیشن سو سے زائد ممالک میں صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے نجی اور سرکاری اداروں اور محکموں کو معاونت فراہم کرتی ہے۔ یاد رہے جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل، دنیا بھر میں صحت کے شعبوں کے ماہرین، سائینٹفک ریسرچ اور مریضوں کی مدد سے ایسے معیار قائم کرتا ہے جن کی بدولتدنیا بھر میں ہسپتالوں اور صحت کے شعبے کے مختلف محکموں اورصحت کی وزارتوں کو اپنی کارکرد گی بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -