حکمرانوں نے ملک آئی ایم ایف کے آگے گروی رکھ دیا،عابد صدیقی
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہاہے کہ نااہل حکومت ملک و قوم کے لئے اچھا شگون نہیں ملک آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا ہے۔
قوم کو سبز باغ دکھا کر اقتدار میں آنے والے اب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں عمران خان کا ہرنعرہ جھوٹ کا پلندہ ثابت ہو اہے۔
یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے پہلے ہی بجٹ میں ایکسپوز ہو چکی ہے اشرافیہ کے لئے بنایا گیا بجٹ غریبوں کیلئے تکلیف کا باعث بن رہا ہے، موجودہ بجٹ پی ٹی آئی کا نہیں آئی ایم ایف کا بجٹ ہے۔ ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ ایمنسٹی سکیم چوروں اور ڈاکوؤں کیلئے لائی گئی۔ ملک کا کسان بد حال ہے، مہنگائی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔
عابد صدیقی