پنجاب سول اکاؤنٹس آفیسر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  پنجاب سول اکاؤنٹس آفیسر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  

لاہور(نیوز رپورٹر) پنجاب سو ل اکاؤنٹس آفیسرز ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی - اکاؤنٹینٹ جنرل پنجاب میاں شجاع الدین ذکا نے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا- چوہدری آصف جاوید نے صدر، حاجی نوید حسین نے نائب صدر، محمد سلیم میو نے جنرل سیکرٹری، جواد اشرف نے جوائنٹ سیکرٹری اور عمران معراج نے کوآرڈینیٹر کا حلف اٹھایا- تقر)یب سے خطاب کرتے  ہوئے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب میاں شجاع الدین ذکا نے کہاکہ نئے منتخب عہدیداران ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے خدمات سرانجام دیں گے -

تقریب میں ریٹائر ہونے والے ملازمین نے بھی شرکت کی - اے جی پنجاب نے ریٹائر ہونے والے ملازمین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا-

مزید :

کامرس -