پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 16فیصد کمی
لاہور(نیوز رپورٹر) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال(2018-19 ء) کے دوران مالی سال2017-18 ء کے مقابلے میں 15.95 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔ شماریات بیورو کی طرف سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2018 ء تا جون 2019 ء گزشتہ مالی سال کے اس عرصے کے مقابلے میں پٹرولیم مصنوعات کے درآمدی بل میں 1.193 ارب ڈالر کی کمی آئی۔مالی سال 2018-19 ء کے دوران 6.283 ارب ڈالر کی پٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں جبکہ مالی سال 2017-18ء کے دوران پٹرولیم مصنوعات کا درآمدی حجم 7.476 ارب ڈالر تھا۔