ماربل صنعت کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، اسد قیصر 

  ماربل صنعت کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، اسد قیصر 

  

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ صنعت کو درپیش مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ ہفتہ کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ماربل انڈسٹری کے وفد نے ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہاکہ ماربل کی صنعت ہمارے ملک کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ صنعت کو درپیش مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ موجود حکومت صنعتوں کو درپیش مسائل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے صنعتوں کی ترقی وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ صنعتوں کی ترقی موجود حکومت کی اولین ترجیحات کا حصہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ملکی کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے ہمیشہ صنعتوں کا اہم کردار رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ صنعتی شعبے سے وابستہ ہزاروں افراد کے روزگار کو محفوظ بنانے کے لیے صنعتوں کے مسائل پر غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ ماربل انڈسٹری ملک کی اہم صنعت ہے اس کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات کریں گے۔

مزید :

کامرس -