آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

  آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

  

لاہور(نیو ز رپورٹر)واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ ہفتے کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 249400کیوسک اور اخرج 170000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد86900 کیوسک اور اخراج86900 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد48500 کیوسک اور اخراج12000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد69600 کیوسک اور اخراج 42100کیوسک ہے۔تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1486.90 فٹ رہا۔

، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.813 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1169.00 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.616 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 644.60 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.115 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

مزید :

کامرس -