بنگلہ دیش پریمیئر ٹی ٹونٹی لیگ، کھلنا ٹائٹنز نے شین واٹسن کی خدمات حاصل کر لیں  

  بنگلہ دیش پریمیئر ٹی ٹونٹی لیگ، کھلنا ٹائٹنز نے شین واٹسن کی خدمات حاصل کر ...

  

ڈھاکہ (اے پی پی) کھلنا ٹائٹنز نے بنگلہ دیش پریمیئر ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کے 2019-20ء سیزن کیلئے سابق آسٹریلوی بلے باز شین واٹسن کی خدمات حاصل کر لیں۔ کھلنا ٹائٹنز مینجنگ ڈائریکٹر قاضی انعام احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ واٹسن ورلڈ کلاس آل راؤنڈر ہیں، ان کی شمولیت سے ہماری بیٹنگ و باؤلنگ لائن اپ مزید مضبوط ہو گئی ہے، امید ہے کہ وہ اپنے تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کو ٹائٹل دلوانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ دوسری جانب واٹسن نے بھی کھلنا ٹائٹنز سے معاہدہ کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

اور کہا کہ ٹیم کو فتوحات دلوانے کیلئے صلاحیتوں سے بڑھ کر کھیل پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -