سپر اوور کی آخری گیند پر شارٹ کھیلتے ہی بغیر دیکھے دوڑ پڑا، گپٹل  

  سپر اوور کی آخری گیند پر شارٹ کھیلتے ہی بغیر دیکھے دوڑ پڑا، گپٹل  

  

ویلنگٹن(یواین پی) کیوی اوپنر مارٹن گپٹل نے ورلڈکپ فائنل کے سپر اوور میں رن آؤٹ ہونے سے متعلق انکشاف کیا کہ اس وقت مجھے نہیں معلوم تھا کہ گیند کس جانب ہے میں بغیر دیکھے رن مکمل کرنے کیلیے دوڑ پڑا تھا۔نیوزی لینڈ کو سپر اوور کی آخری گیند پر فتح کیلیے2 رنز درکار تھے لیکن گپٹل دوسرا رن بنانے کی کوشش میں آؤٹ ہوگئے،میچ برابر ہونے پر زیادہ باؤنڈریز کی بنیاد پر انگلینڈ کو ٹرافی کا حقدار قرار دے دیا گیا تھا، گپٹل نے کہا کہ میں نے ڈائیو لگاکر کریز تک پہنچنے کی کوشش کی مگر ناکام رہا تھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -