لاہور ریجن انڈر 16میں نارتھ زون کے کھلاڑی رانا ارسلان کی نمایا ں کارکردگی

لاہور ریجن انڈر 16میں نارتھ زون کے کھلاڑی رانا ارسلان کی نمایا ں کارکردگی

  

لاہور(پ ر)نارتھ زون ریڈ کے ہونہار کھلاڑی رانا ارسلان نے لاہور ریجن انڈر 16میں چالیس اوورز کے میچ میں ناٹ آؤٹ 260 رنز بنا کر ریکارڈ قائم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ریجن انڈر 16 ٹورنامنٹ ان دنوں لاہور کے مختلف گراؤنڈ میں جاری ہے۔ٹورنامنٹ کے ایک اہم میچ میں نارتھ زون ریڈ کے ہونہار کھلاڑی رانا ارسلان نے میچ میں ویسٹ زون کے خلاف 260رنز کی نا قابل شکست اننگ کھیلی جو ایک ریکارڈ ہے اس دوران انہوں نے 134گیندوں کا سامنا کیا۔ جبکہ وہ ٹورنامنٹ میں اب تک 592 رنز بنا کر ٹاپ پر موجود ہیں،گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں بھی انہوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 102 رنز سکور کیا۔

،اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں اپنی پرفارمنس سے بہت خوش ہیں میری پرفارمنس میری ٹیم کے کام آرہی ہے،اور ٹیم فائنل میں پہنچ چکی ہے۔مجھے امید ہے کہ فائنل میں بھی میری پرفارمنس اچھی رہے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -