عامرٹی20 بلاسٹ کیلئے اب تک برطانوی ویزہ سے محروم  

عامرٹی20 بلاسٹ کیلئے اب تک برطانوی ویزہ سے محروم  

  

اسلام آباد (این این آئی)قومی ٹیم کے اسٹار فاسٹ باؤلر محمد عامر کو ابھی تک برطانیہ کا اسپورٹنگ ویزہ جاری نہیں کیا گیا جس کے سبب وہ ٹی20 بلاسٹ میں اپنی ٹیم کی ابتدائی میچز میں نمائندگی سے محروم ہوگئے۔انگلینڈ کی کاؤنٹی ٹیموں پر مشتمل ٹی20 بلاسٹ میں عامر ایسکس کی نمائندگی کریں گے۔محمد عامر کی ٹیم ایسکس نے لیگ کا افتتاحی میچ مڈل سیکس کے خلاف کھیلا لیکن فاسٹ باؤلر کو اب تک برطانیہ کا اسپورٹنگ ویزہ فراہم نہیں کیا گیا جس کے سبب وہ اپنی ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکے تاہم امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ انہیں جلد ہی ویزہ جاری کردیا جائے گا اور وہ ممکنہ طور پر 26جولائی کو لیگ میں اپنی ٹیم کے تیسرے میچ میں نمائندگی کر سکیں گے۔ٹی20 بلاسٹ میں پاکستان کے پانچ کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے جن میں محمد عامر کے ساتھ ساتھ فخر زمان، فہیم اشرف، بابر اعظم اور عماد وسیم شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -