عمران صاحب ! آپ کا کام اردو گرائمر ٹھیک کرنا نہیں ملک چلانا ہے، چانڈیو

      عمران صاحب ! آپ کا کام اردو گرائمر ٹھیک کرنا نہیں ملک چلانا ہے، چانڈیو

  

کراچی (آن لائن ) پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان پر بلاول بھٹو زرداری کا خوف طاری ہے، آپ کا کام کسی کی اردو گرائمر ٹھیک کرنا نہیں ملک چلانا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ملک آپ سے چل نہیں رہا اور آپ چلے ہیں لوگوں کی اردو ٹھیک کرنے ۔ وزیراعظم بتائیں کہ وہ کیسے اپنی پرائیویٹ ٹرسٹ کیلئے فنڈ ریزنگ کرتے پھر رہے ہیں ;238;ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ایماندار ہیں تو بتائیں کہ ان کے دور میں سرمایہ کاری کیوں کم ہو گئی ہے;238; اب لوگ الزام نہیں جواب اور کارکردگی چاہتے ہیں ۔ آپ کی تصوراتی ترقی سے لوگ تنگ آ کر سڑکوں پر آ چکے ہیں ۔

چانڈیو

مزید :

صفحہ آخر -