کراچی کے علاقے لائنز ایریا سے 2مبینہ بھتہ خور گرفتار

کراچی کے علاقے لائنز ایریا سے 2مبینہ بھتہ خور گرفتار

  

کراچی (کرائم رپورٹر)علاقے لائنز ایریا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ بھتہ خور گرفتار کرلیے ہیں۔اس ضمن میں ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے بتایا کہ ملزمان کئی روز سے جمشید روڈ کے رہائشی تاجر اشفاق سے 5 لاکھ روپے بھتہ مانگ رہے تھے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ جمشید کوارٹر میں تاجر اشفاق نے بھتے کی ایف آئی آر بھی درج کروا رکھی ہے۔ملزم سعد سلیم عرف کے کے پہلے بھی بھتہ لیتے ہوئے کورنگی انڈسٹریل ایریا سے پولیس مقابلے میں گرفتار ہوچکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان سے دستی بم، پستول، موبائل فونز برآمد کرلیا گیا ہے۔ ملزمان کا گروہ تاجروں سے کئی بار بھتہ وصول کرچکا ہے۔پولیس نے دعوی کیا ہے کہ دونوں ملزمان کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -