الیکشن شفاف ہوئے،قبائلی عوام کے مسائل حل ہونگے،وزیراعلیٰ کے پی کے

الیکشن شفاف ہوئے،قبائلی عوام کے مسائل حل ہونگے،وزیراعلیٰ کے پی کے

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ فاٹا انضمام کا آخری مرحلہ آج مکمل ہوگیا، یہ صرف قبائلی عوام کا نہیں پاکستان کا الیکشن ہے، امید ہے ترقیاتی منصوبے مکمل ہوں گے۔وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آنے والا وقت قبائلی عوام کیلئے خوش آئند ہوگا، امید ہے قبائلی اضلاع میں ترقی ہوگی، قبائلی اضلاع کیلئے حکومت نے سکیمیں دیں ہے، فاٹا کے نمائندے عوام کی آواز بنیں گے، ترقی کے بعد علاقہ اوپر آئے گا، اسمبلی میں آنے والے نمائندے مبارکباد کے مستحق ہے، امید ہے عوامی نمائندے مسائل کو اجاگر کریں گے۔محمود خان کا کہنا تھا امید ہے فاٹا کے منصوبے پایا تکمیل کو پہنچیں گے، اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں سیکیورٹی سے متعلق بات ہوئی، الیکشن کمیشن نے علاقے کا دورہ کیا اور ملاقاتیں کی، الیکشن صاف اور شفاف ہوئے ہیں، انتخابات سے قبائلی عوام کے مسائل حل ہوں گے، صحت کارڈ، روزگار سکیم مسائل حل کرنے میں مددگار ہے۔

 وزیراعلیٰ کے پی کے

مزید :

صفحہ آخر -