پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں خواتین اور بچوں کیساتھ جنسی جرائم کے حوالے سے ورکشاپ منعقد کرانے کا فیصلہ

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں خواتین اور بچوں کیساتھ جنسی جرائم کے حوالے سے ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں خواتین اورکم سن بچوں کے ساتھ جنسی جرائم کے حوالے سے تین روزہ ورکشاپ منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔جس میں 27جولائی کوچیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس آصف سعید خان کھوسہ خصوصی شرکت کریں گے۔پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں 25سے 27جولائی تک تربیتی ورکشاپ منعقد ہوگی،اختتامی تقریب میں چیف جسٹس پاکستان آصف سعید خان کھوسہ خواتین اور کم سن بچوں کے ساتھ جنسی جرائم کے متعلق مقدمات کوبروقت نمٹانے کے حوالے سے خطاب کریں گے۔

مزید :

علاقائی -