پنجاب،24گھنٹے میں 829 حادثات،564افراد شدید زخمی

پنجاب،24گھنٹے میں 829 حادثات،564افراد شدید زخمی

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 829روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 564افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 367ڈرائیوز،کم عمر ڈرائیور 25 مسافر 405 اور181پیدل چلنے والے افراد متاثر ہو ئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ197ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت208متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 71حادثات میں 85متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان 69 حادثات میں 65متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل953متاثرین میں 746مرد اور207خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 183 افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور512افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ258زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 688موٹر سائیکلز،130آٹو رکشے،72موٹر کاریں،28وین19مسافربسیں،20ٹرک اور104دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -