پولیس کی ہفتہ وار کارکردگی 171ملزمان گرفتار ہوئے

پولیس کی ہفتہ وار کارکردگی 171ملزمان گرفتار ہوئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)کینٹ ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس پی کینٹ ڈویژن صفدر رضا کاظمی کی زیرِنگرانی کینٹ ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث171ملزمان گرفتار کر لئے۔2ڈکیت و چور گینگز کے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے قبضہ سے 70 ہزار سے زائد مالیت کا سامان برآمد کیا گیا۔
ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران7 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے7 پسٹلزاور گولیاں برآمد کر لیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 21ملزمان کے قبضہ سے5کلو گرام سے زائد چرس اور 341لیٹر شراب برآمد کی گئی۔
چوری، امانت میں خیانت، چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب30 اشتہاری مجرمان گرفتارجبکہ 20 عدالتی مفروران کو بھی حراست میں لیا گیا۔مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران25قمار بازوں کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی ہزاروں روپے نقدی برآمد کی گئی۔قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ پتنگ بازی،ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، لاؤڈسپیکر،کرایہ داری اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر60ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -