فارن ایکسچینج مینوئل میں مرحلہ وار ردوبدل جاری،سٹیٹ بینک
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ فارن ایکسچینج مینوئل میں مرحلہ وارردوبدل کیا جارہاہے، مارکیٹ اورکاروبارمیں ہونیوالی تبدیلیوں کاباریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں، بین الاقوامی قوانین کے مطابق کاروباراوران کے مراحل کو آسان بنانے کیلئے نظرثانی کی جارہی ہے۔سٹیٹ بینک کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ زرمبادلہ کے نئے طریقہ کاراورتاجروں کواختیارات کی منتقلی کے معاملات بھی دیکھے جارہے ہیں،مرکزی بینک کی طرف سے کہا گیاہے کہ نومبر2018ء میں فارن ایکسچینج مینوئل پرکام مکمل ہوچکاہے۔ مینوئل کی تفصیلات مرکزی بینک کی ویب سائٹ پرجاری کردی گئی ہیں۔بیرونی سرمایہ،بینک اکاؤنٹس کی بندش اورکرنسی نوٹوں کی لین دین کے ضوابط بھی ویب سائٹ پرموجودہیں۔
سٹیٹ بینک