نورانی شکل والے کوعدالت میں بے گناہی ثابت کرنی ہے، زرتاج گل

  نورانی شکل والے کوعدالت میں بے گناہی ثابت کرنی ہے، زرتاج گل

  

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک) وزیرمملکت زرتاج گل نے کہا ہے کہ اگرچہ شا ہدخاقان عباسی کی شکل بڑی اچھی لگتی ہواور لیکن ایک ایسی کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا جسے 2لاکھ ستر ہزارڈالر روز کا جاتا رہا، یہ نہیں کہاجا سکتا کہ ایک شخص کی شکل نورانی ہے لیکن اس کو بے گناہی کو ثابت تو عدالت میں ہی کرناہے۔دنیا نیوز کے پروگرام ”سوال عوام کا“زرتاج گل نے کہاہے کہ ان کو صفائی کا ہر موقع دیا گیا اور پوچھا گیاکہ آپ کے پاس یہ پیسے کہاں سے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہوسکتاہے کہ شاہدخاقان عباسی کی شکل بڑی اچھی لگتی ہواور لیکن ایک ایسی کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا جسے 2لاکھ ستر ہزارڈالر روز کا جاتا رہا۔زرتاج گل کا کہنا تھا کہ یہ نہیں کہاجا سکتا کہ ایک شخص کی شکل نورانی ہے لیکن اس کو بے گناہی کو ثابت تو عدالت میں ہی کرناہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کہنا کہ لوگ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں،میں بتاناچاہتی ہوں کہ پچھلے پانچ سالوں میں سب سے زیادہ خودکشیاں پنجاب میں ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا ن لیگ کے ساتھ کوئی ذاتی جھگڑا تونہیں ہے، بات یہ ہے کہ پاکستان کامال آپ لوٹ کر کھاگئے ہواور اس کاجواب عدالت میں دو۔

زرتاج گل

مزید :

صفحہ اول -