جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کا معاملہ انکوائری کے لیے چوتھی درخواست دائر

جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کا معاملہ انکوائری کے لیے چوتھی درخواست دائر

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ میں جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کا معاملہ انکوائری کے لیے چوتھی درخواست دائر کر دی گئی۔ ہفتہ کو درخواست ملک وقار احمد نامی شہری نے ایڈووکیٹ محمد زبیر کی وساطت سے دائر کی،درخواست میں مریم نواز، شاہد خاقان عباسی،شہباز شریف،پیمرا اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہاگیاکہ ویڈیو اسکنڈل کا معاملہ عدلیہ کی ساکھ کا ہے، درخواست کے مطابق ویڈیو سے عدلیہ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ معاملہ کی انکوائری کراکے ذمہ دران کو سزا دی جائے۔

جج ارشد ملک

مزید :

صفحہ اول -