زلمے خیل زاد نے طالبان کیساتھ مذاکرات کے نئے دور کا عندیہ دیدیا

زلمے خیل زاد نے طالبان کیساتھ مذاکرات کے نئے دور کا عندیہ دیدیا

  

واشنگٹن (آئی این پی) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خیل زاد نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے نئے دور کا عندیہ دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ امید ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے اگلے دور میں مزید پیش رفت ہو گی۔سوشل میڈیاپر جاری بیان میں انہوں نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز انہوں نے واشنگٹن میں جرمن اور بھارتی سفیروں اور ازبکستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی جس میں افغان امن عمل پر گفتگو ہوئی۔زلمے خلیل زاد نے یہ بھی کہا ہے کہ ایک اور امن مشن کے لیے تیار ہو جائیں، امید ہے کہ طالبان کے ساتھ اگلے دور میں مزید پیش رفت ہو گی۔

زلمے خیل زاد

مزید :

صفحہ اول -