وہاڑی‘ احاطہ کچہری میں مخالفین کا میاں‘ بیوی پر وحشیانہ تشدد

وہاڑی‘ احاطہ کچہری میں مخالفین کا میاں‘ بیوی پر وحشیانہ تشدد

  

وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی) احاطہ کچہری میدان جنگ میں تبدیل،مخالفین نے کمرہ عدالت کے باہر پیشی پر آئے غریب محنت کش میاں بیوی پر مبینہ ہلہ بول دیا لاتوں،مکوں او تھپڑوں سے تشدد کرتے ہوئے محنت کش کے کپڑے پھاڑ ڈالے،جیب میں موجود نقدی و موبائل چھین کر(بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

فرار ہوگئے پولیس نے میاں بیوی کو بحفاظت عدالت سے باہر پہنچا دیا۔ واقعات کے مطابق نواحی چک نمبر 37ڈبلیو بی کا رہائشی محمد یونس ولد اللہ دتہ اپنی بیوی پروین کے ہمراہ پہلی بیوی کی جانب سے کئے گئے کیس کے سلسلہ میں پیشی پر آیا عدالت سے حاضری کے بعد باہر نکلا تو کمرہ عدالت سے باہر موجودمخالفین محمد شہباز،بشیر لاکھٹ،اجمل بشیر،محمد فاروق سمیت دیگر نامعلوم خواتین و مردوں نے ان پر مبینہ طور پر حملہ کردیا اور مکوں،لاتوں اور تھپڑوں سے تشدد کرتے ہوئے محمد یونس کی جیب میں موجود نقدی اور موبائل بھی نکال لیا ارد گرد کے لوگوں نے پولیس 15پر کال کی جس پر پولیس نے میاں بیوی کو بحفاظت عدالت سے باہر نکالا جبکہ مبینہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے متاثرین محمد یونس، پروین نے دیگر اہلخانہ کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ بشیری لاکھٹ اور اس کے ساتھی جرائم پیشہ لوگ ہیں ہم میاں بیوی کے آگے پیچھے کوئی نہیں یہ لوگ آئے روز ہم پر جھوٹے کیس کرکے ہمارا کل سرمایہ مکان ہتھیانا چاہتے ہیں ہمیں ان سے جان کا خطرہ لاحق ہے لہذا وزیر اعلی پنجاب،آئی جی پنجاب، آر پی اوملتان اور ڈی پی او وہاڑی فوری نوٹس لے کر ہمیں تحفظ فراہم کریں۔

احاطہ کچہری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -