کارکردگی کا جائزہ‘ صوبائی وزراء میں سمیع اللہ چوہدری سب سے آگے

کارکردگی کا جائزہ‘ صوبائی وزراء میں سمیع اللہ چوہدری سب سے آگے

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے گذشتہ روز لاہورکا دورہ کیا۔مختلف امور کے علاوہ انہوں نے صوبائی وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیااور مختلف وزراء کے محکمہ جات تبدیل کردئیے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری کی کارکردگی (بقیہ نمبر48صفحہ7پر)

کی تعریف کرتے ہوئے دیگر وزراء کو ان کی تقلید کرنے کو کہا۔عمران خان نے کہا کہ وزراء کی کارکردگی سے عوام کو ریلیف دینے کے اقداما ت نظرآنا ضروری ہیں۔صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے وزیر اعظم عمران خان کا ان پر اعتماد پر شکریہ اداکیا۔اور کہا کہ اپنی تمام تر صلاحیتیں عوام کی فلاح و بہبود،علاقہ کی تعمیر وترقی اور مسائل کے حل کیلئے بروئے کار لانے میں کسراٹھا نہ رکھوں گا۔سمیع اللہ چوہدری نے کہا اس بات پر یقین ہے کہ کارکردگی بولتی ہے۔اور محکمہ خوراک کے عملہ کو ہدایت کردی گئی ہے کہ عوام کو خالص اور صحتمند خوراک کی فراہمی اور مضر صحت خوراک کی روک تھام کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کئے جائیں کہ صحتمند پاکستان کا قیام ترجیہات میں شامل ہے۔

سمیع اللہ چوہدری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -