ماڈل کورٹ خانپور‘ دو مجرموں کو سزائے موت‘ 1 لاکھ جرمانہ‘ 2 ملزم بری

ماڈل کورٹ خانپور‘ دو مجرموں کو سزائے موت‘ 1 لاکھ جرمانہ‘ 2 ملزم بری

  

خان پور(تحصیل رپورٹر) خان پور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ماڈل کورٹ کا اہم فیصلہ سنا دیا گیا،ایک کو 2اور دوسرے ملزم کو 1 بار سزائے موت ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ جبکہ دو ملزم بری کر دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر خان پور کی موضع مڈ بھورہ کے رہائشی محمد اصغر لاڑ کی مدعیت میں (بقیہ نمبر52صفحہ7پر)

اڑھائی سال قبل قتل کے درج مقدمہ نمبر 49/17کی طویل عرصہ تک عدالت میں سماعت جاری رہی،خان پور کے ماڈل کورٹ کے فاضل جج محمداختر بھٹی نے کیس کی سماعت کو مکمل کرتے ہوئے مقدمہ ایک ایک ملزم وزیر احمد ولد نذیر احمد کو 2بار سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ جبکہ ایک اور ملزم محمد علی ولد مختیار احمد کو ایک بار سزائے موت اور اسے بھی ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی گئی،ماڈل کورٹ خان پور کے فاضل جج محمد اختر بھٹی نے اس مقدمہ میں ملوث دیگر دو ملزمان صابر ولد رب نواز اور جعفر کو بری کر دیا۔

سزائے موت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -