خاوند کی فائرنگ‘ تنسیخ نکاح کیلئے آئی خاتون زخمی‘ ملزم فرار

خاوند کی فائرنگ‘ تنسیخ نکاح کیلئے آئی خاتون زخمی‘ ملزم فرار

  

ملتان (وقائع نگار)ضلع کچہری کے گیٹ پر تنسیخ نکاح کے لئے آئی خاتون پر خاوند نے فائرنگ کردی۔جس کے نتیجے میں خاتون زخمی ہوگئی۔جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔معلوم ہوا ہے تھانہ چہلیک کے علاقے میں قائم ضلع کچہری میں سیش جج گیٹ پر گزشتہ روز فاطمہ(بقیہ نمبر53صفحہ7پر)

نامی خاتون تنسیخ نکاح کی پیشہ پر آئی ہوئی تھی۔جہاں اس کے شوہر عبدالحق نے اس پر فائرنگ کردی۔جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی۔ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس اور ریسکیو نے فاطمہ بی بی کو زخمی حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسکا علاج جاری ہے۔جبکہ دوسرہ جانب پولیس تھانہ چہلیک نے قانونی کارروائی شروع کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔

خاوند کی فائرنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -