افسروں کی کلاس‘ سائلوں سے بھی ملاقاتیں

افسروں کی کلاس‘ سائلوں سے بھی ملاقاتیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بورے والا،ڈیرہ غازیخان(تحصیل رپورٹر،نمائندہ خصوصی) چیرمین پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی ایم پی اے سردار احمد علی خان دریشک کا آراضی ریکارڈ سنٹر ڈیرہ غازی خان کا اچانک دورہ(بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

، سٹاف کی حاضری چیک کی۔ تفصیلات کے مطابق چیرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی احمد علی دریشک گزشتہ روز صبح دفتری اوقات شروع ھوتے ھی آراضی ریکارڈ سنٹرپہنچ گئے اور آفیسران اور سٹاف کی حاضری چیک کی۔SCI ذیشان اظہر اور SCO محمد کامران کے مقرہ وقت پر دفتر نہ پہنچنے اور غیر حاضر ہونے پر سخت برھمی کا اظہار کیا عزیر قیصرانی SCO کو سائل سے 6000 روپے رشوت لینے پر ٹرانسفر کر کے ہیڈ آفس رپورٹ کرنے اور سائل کو 12000 روپے واپس دینے کی فوری ہدایت کی۔ اس موقع پر احمد علی دریشک نے آئے ھوئے سائلین سے ملاقاتیں کرتے ھوئے ان کے مسائل دریافت کیے اور صفائی ودیگر معاملات چیک کرتے ھوئے بہتر کرنے کی ھدایات جاری کیں اور کہا کہ نیا پاکستان میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ حکومت عوام کو ھر ممکن سہولیات فراھم کرنے کے لئے کوشاں ھے اور عوام کو جلد ریلف ملے گا۔ دریں اثناء بورے والا سے تحصیل رپورٹر مطابق چیئرمین لینڈ ریکارڈ اتھارٹی پنجاب احمد علی دریشک نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں اراضی ریکارڈ سنٹرز کا جدید کمپیوٹرائزڈ نظام مزید اپ گریڈ کیا جا رہا ہے عوامی مشکلات کے فوری ازالہ کے لئے عملہ کی کمی کو جلد دور کر دیا جائے گا موجودہ حکومت اداروں کی کارکردگی مزید بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اگر ہمارے ادارے مضبوط ہوں گے تو ملک ترقی کرے گا سابقہ ادوار میں اداروں کو اپنے ذاتی مفادات کی خاطر استعمال کرنے والوں نے انہیں تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی سرکاری اداروں سے عوام کو ریلیف پہنچانے کے لئے کرپشن کا خاتمہ بہت ضروری ہے جائیدادوں اور اراضی ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہونے سے بے نامی جائیدادوں کا سراغ لگانا آسان ہو گیا ہے کرپشن کے خلاف موجودہ حکومت کے اقدامات سے ملکی معیشت کو استحکام حاصل ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی کے راہنما ملک فاروق احمد اعوان ایڈووکیٹ سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔
احمد علی دریشک

دورہ‘ ریکارڈ