لودھراں میں پولیس گردی‘ پنجاب بار کونسل کی کال پر وکلاء کا احتجاج‘ عدالتی بائیکاٹ

لودھراں میں پولیس گردی‘ پنجاب بار کونسل کی کال پر وکلاء کا احتجاج‘ عدالتی ...

  

ملتان‘ میلسی (وقائع نگار‘سپیشل رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء نے پنجاب بار کونسل کی کال پر لودھراں پولیس کی عدالت میں بلال بھٹہ ایڈوکیٹ کے ساتھ بد اخلاقی کی مذمت کرتے ہوئے گزشتہ روز مکمل ہڑتال کیگئی۔ اس ضمن میں (بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

وکلا مقدمات کی پیروی کے لیے عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جس کے باعث بیشتر مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی ملتان کے وکلاء نے واقعہ میں ملوث ایس ایچ او سمیت تمام پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جبکہ میلسی بارنے ڈسٹرکٹ بارلودھراں کے اظہار یکجہتی کیلئے مکمل ہڑتال کی وکلاعدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ہڑتال کی وجہ سے کئی مقدمات کی سمات بھی التواکی رہی واضع رہے کہ ڈسٹرکٹ بارلودھراں کے سینئررکن محمد بلال بھٹہ ایڈووکیٹ کے ساتھ تھانہ صدرلودھراں کے ایس ایچ اوکے نارواسلوک کے خلاف یہ ہڑتال کی گئی اورمطالبہ کیاگیاکہ ایس ایچ اوتھانہ صدرلودھراں کوفل فورمعطل کیاجائے۔

ہڑتال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -