رہنماؤں کی گرفتاریاں‘ حکومت سیاسی مخالفین کو دیوار سے لگا رہی ہے‘ عقیل نجم ہاشمی

رہنماؤں کی گرفتاریاں‘ حکومت سیاسی مخالفین کو دیوار سے لگا رہی ہے‘ عقیل نجم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حکومت کی توجہ عوام کے مسائل کے حل کی بجائے سیاسی مخالفین کو دیوار سے لگانے کی طرف ہے۔ان خیالات کا اظہارسابق میئر عقیل نجم ہاشمی نے اپنے ایک(بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے اقدامات سے لگتاہے کہ وہ سیاسی مخالفین کا ہرصورت قلع قمع کرنا چاہتی ہے۔جبکہ بھارت اور امریکہ کیساتھ تعاون کو سیاست کا نام دے رہی ہے۔بھارت کیلئے فضائی حدود میں داخلہ کی اجازت،حافظ سعید کی گرفتاری،آسیہ ملعونہ کو ملک سے جانے کی اجازت،قادیانیوں کو کھلی آزادی جیسے اقدامات سے حکومت کی ترجیہات کا اندازہ کیاجاسکتاہے۔عقیل نجم ہاشمی نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل سے حکومت کی آنکھیں موند لینا قابل تشویش ہے۔جس کا سدباب کیاجانا ضروری ہے۔علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کی قیادت اور دیگر رہنماؤں کی مختلف حیلوں بہانوں سے گرفتاریاں ملک کو عدم استحکام کی طرف لے جا رہی ہیں۔حکومت اپنے گیارہ ماہ میں عوام کو کوئی ایک ریلیف دینے میں ناکام ہے۔
عقیل نجم ہاشمی