ہاکڑا کینال کی توسیع‘ تعمیر و مرمت کاشتکاروں کیلئے تحفہ‘ شوکت محمود بسرا

ہاکڑا کینال کی توسیع‘ تعمیر و مرمت کاشتکاروں کیلئے تحفہ‘ شوکت محمود بسرا

  

ہارون آباد (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء چودھری شوکت محمود بسراء ترجمان حکومت پنجاب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی اوّلین ترجیح تعلیم کا دیناہے خواہ وہ ایک مزدور کے بچے کی ہو یا معاشرے کے کسی دوسر ے طبقے کی، مگر اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، مزدوروں کے(بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

بچوں کے تعلیمی اور علاج معالجہ پر آنے والے تمام اخراجات حکومت ادا کریگی، ان خیالات کااظہار انہوں نے لیبر یونین غلہ منڈی ہارون آباد کی نو منتخب لیبر یونین کی تقریب حلف برداری کے موقع پر کیا، اس موقع پر لیبر یونین غلہ منڈی کے منتخب تمام عہدیداران نے حلف اٹھایا، چودھری شوکت محمود بسراء نے مزید کہا کہ ہمارا علاقہ کی کاشتکاری کیلئے سب سے اہم مسئلہ ہاکڑہ کینال میں ہمارا منظور شدہ پانی کی فراہمی کا تھا الحمداللہ 70کروڑ سے زائد کی گرانٹ سے ہاکڑہ کینال کی توسیع تعمیر ومرمت کا کام تیزی سے جاری ہے، عرصہ دراز سے عوا م کا یہ دیرینہ مسئلہ حل نہ ہوسکا یہ مسئلہ بھی نئے پاکستان میں عمران خان کی قیادت میں ہارون آباد فورٹ عباس کاشتکاروں کیلئے تحفہ ہے، اس موقع پر نومنتخب صدر لیبر یونین غلہ منڈی غلام زکریا نے چودھری شوکت محمود بسراء کا شکریہ کا ادا کیا اور یقین دلایا کہ میں تمام مزدوروں کو ساتھ لیکر چلوں گا اور انکے حقوق بلاتفریق تحفظ کروں گا۔اس موقع پر غلہ منڈی کے تاجران رانا اعظم، بابا اقبال بھٹی،چودھری قمر زمان ملہی، ملک محمد طلحہ، شیخ محمد اسلم،چودھری عثمان بسراء، ملک محمد انور صدیق، سیاسی و سماجی کاروباری افراد سمیت مزدوروں کی بھاری تعدادنے شرکت کی۔

شوکت بسرا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -