حسن آباد واقعہ‘ ملزم اشمل سے پسٹل برآمد‘ صائم حسن‘ کرن کو قتل کرنیکا ا عتراف
ملتان (وقائع نگار)حسن آباد قتل کیس کا معاملہ۔پولیس تھانہ نیو ملتان نے دوران تفتیش محمد اجمل کے بھائی اشمل سے پسٹل برآمد کرلیا۔جبکہ ملزم اشمل نے صائم حسن اور کرن کو قتل (بقیہ نمبر33صفحہ12پر)
کرنے کا اقبال جرم بھی کرلیا ہے تفصیل کے مطابق تھانہ نیو ملتان کے علاقے حسن آباد میں چند روز قبل سعودی عرب سے آنے والے شخص محمد اجمل نے اپنے بھائی اشمل والد و دیگر افراد سے مل کر اپنے سسرال والوں پر دھاوا بول دیا تھا اور اپنی بیوی کرن ساس سالیوں سمیت 9 افراد کو قتل کردیا تھا۔ بعدازاں پٹرول چھڑک کر گھر کو آگ لگادی جس سے لاشیں بری طرح سے جل گئی تھیں۔ اجمل اور اس کے والد کو پولیس نے موقع سے گرفتار کرلیا جبکہ اشمل فرار ہوگیا تھا۔ پولیس نے اشمل کو گرفتار کرلیا اور اس کی نشاندہی پر پسٹل برآمد کرلیا ہے جس سے اس نے مقتولین کو قتل کیا تھا۔ پولیس نے اشمل کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں بھی مقدمہ درج کرلیا ہے۔جبکہ حسن آباد میں گھر میں فائرنگ اور آگ لگا کر 9 افراد کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔عدالت نے ملزم اشمل کو مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس تھانہ نیو ملتان کے حوالے کر دیا ہے۔
حسن آباد واقعہ