ملاوٹ مافیا نے فوڈ اتھارٹی ٹیموں کو شکست دیدی ‘ جیت کا جشن

  ملاوٹ مافیا نے فوڈ اتھارٹی ٹیموں کو شکست دیدی ‘ جیت کا جشن

  

ملتان ( سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا سمیت مضر صحت اشیا فروخت کرنے والوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ۔ ملاوٹ اور جعلساز مافیا کے سد باب میں ناکامی عوام کو اپنے(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

گھر میں بنی اشیا کو ترجیج دینے کا مشورہ دے دیا ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہناہے کہ کیمیکلز سے تیار کردہ جعلی پلپ ،فروٹس بیس اور جوسزکا استعمال اسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے ۔ انہوں نے عوام سے کہا ہے کہ اچھی صحت کے لیے گھر کی بنی اشیاء خورونوش کو ترجیح دیں ۔ دوسری جانب حکومت پنجاب کے مشن ،محفوظ خوراک،صحت مند پنجاب کی تکمیل کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کاجوس پلپ تیار کرنے والی فیکڑیوں کی چیکنگ مہم کا آغازکر دیا ۔ پہلے مرحلے میں 12یونٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے ایک یونٹ کو سیل ،7کو اصلاحی نوٹسز اور ایک یونٹ کو جرمانہ عائدکر دیا گیا ۔ فیصل آباد ڈویژن میں 6،ملتان 2جبکہ سرگودھا میں 4یونٹس کی چیکنگ کی گئی ۔ مارکیٹ میں فروخت ہونے والے جوس کے لیے فروٹ پلپ تیار کرنے والی فیکڑیوں کی چیکنگ مہم کا آغاز کرتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے 12یونٹس کی چیکنگ کی ۔ فیصل آباد ڈویژن میں 6،ملتان 2جبکہ سرگودھا میں 4یونٹس کی چیکنگ کی گئی ۔ کیمیکز ،کھلے رنگو ں سے فروٹ پلپ تیار کرنے پر اورینٹل فروٹس فیکڑی کو سیل کر دیا گیا ۔ مختلف فروٹس کا ذائقہ دینے کے لیے جعلی پلپ مصنوئی فلیورز سے تیار کیا جا رہا تھا ۔ فیکڑی میں نا قص سٹوریچ ،ممنوعہ نیلے ڈرموں کا استعمال بھی کیا جا رہا تھا ۔ پروڈکشن یونٹ سے برآمد ہونے والے خام مال پر تاریخ تیاری ،مدت استعمال اور دیگر ضروری لیبلنگ بھی عدم موجود پائی گئی ۔

فوڈ اتھارٹی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -