لڈن ‘ خاتون نے پٹرول چھڑک کرخود کو ;200;گ لگا لی ‘ حالت نازک

    لڈن ‘ خاتون نے پٹرول چھڑک کرخود کو ;200;گ لگا لی ‘ حالت نازک

  

لڈن(نامہ نگار)تھانہ لڈن کی حدود میں اٹھارہ سالہ خاتون نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی ۔ تفصیل کے مطابق لڈن کے نواحی علاقہ بھنجرکی رہائشی اٹھارہ سالہ شاہدہ کی شادی(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

دوسال قبل ایوب چدھڑ نامی شخص سے ہوئی تھی جو چند روز قبل اپنے ماموں کے گھر چلی گئی تھی جسکو ایک دن اس کا شوہر ایوب اپنے گھر لے آیا گھروالوں کے مطابق شاہدہ بی بی نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگالی اور جھلس کر شدید زخمی ہو گئی جس کو ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی لایا گیالیکن حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے اسے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا ہے ڈاکٹر ز کے مطابق شاہدہ کا 80 فیصدجسم جھلس چکا ہے متاثرہ خاتون کی والدہ کا کہنا ہےکہ اس کی بیٹی نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگائی ہے دوسری طرف ایس ایچ او تھانہ لڈن رانا نیک محمد کے مطابق لڈن پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -