بھائی کے ہاتھوں بہن قتل ‘ حادثات میں باپ ‘ بیٹے سمیت 7 افراد جاں بحق

  بھائی کے ہاتھوں بہن قتل ‘ حادثات میں باپ ‘ بیٹے سمیت 7 افراد جاں بحق

  

چشتیا ں ‘ کبیروالا ‘ اڈا کوٹ بہادر ‘ نواں شہر سیداں ‘ چوک سرورشہید ‘ رحیمیار خان ( نمائندگان پاکستان ) بھائی کے ہاتھوں بہن قتل ‘ حادثات میں باپ ‘ بیٹے سمیت 7 افراد جاں بحق چشتیاں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ماڑی شوق الہی کی بستی رام چند میں ایک شخص گلزار احمد نے اپنی بہن رخسانہ بی بی(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

کو کسی کے وار کر کے موت گھاٹ اُتار ا دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزم کا ذہنی توازن کھبی کبھار بگاڑ جاتا ہے وقوعہ کے روز بھی فصلوں میں اپنی بہن رخسانہ بی بی پر کسی سے وار کیے جو کہ شدید زخمی ہوگی ۔ جبکہ بہاولپور لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئی ۔ صدر پولیس نے مقتولہ کے بھائی محمد ارشاد کی رپورٹ پر ملز م گلزار احمد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ کبیروالا+اڈٖا کوٹ بہادر+نواں شہر سیداں سے نامہ نگار+نمائندگان پاکستان کے مطابق بس کی ٹکر سے سبزی منڈی سے خریداری کر کے گھر جانے والا ا دھیڑ عمر شہری جاں بحق، بس ڈرائیور جائےء حادثہ سے فرار، تفصیل کے مطابق گزشتہ صبح نواحی بستی جوئیاں والا کا رہائشی سبزی منڈی سے خریداری کے بعد منڈی سے باہر نکلا اور سڑک کنارے سواری کے انتطار میں کھڑا ہو گیا کہ اس دوران تیز رفتار بے قابو بس نمبر ;77767547;7878 نے اسے روند ڈا الا ، بس کی ٹکر سے شہری کا چہری بری طرح پچک کررہ گیا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی خالق حقیقی جاملا، حادثہ کامرتکب بس ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا، سٹی پو لیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کردی ہے ۔ چوک سرور شہید سے سپیشل رپورٹر نامہ نگار کے مطابق تیز رفتارٹرک اور کیری ڈبہ میں تصادم،کیری ڈبہ میں سوار دو خواتین سمیت پانچ افراد شدید زخمی ،باپ بیٹا زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے نشتر ہسپتال ملتان میں چل بسے ، پٹرولنگ پو لیس ریاض آباد نے موقع پر پہنچ زخمیوں کو ;847281;ہسپتال چوک سرور شہید پہنچایا،تفصیل کے مطا بق گذشتہ شب2بجے کے قریب چوک سرور شہید کے نواحی اڈا پختون آبادپر چوک سرور شہید سے ملتان جانیوالا کیری ڈبہ نمبری 5047;47777884;سامنے سے آنیوالے ٹرک نمبری 6685;47827377;سے ٹکرا گیا حادثہ کے نتیجہ میں کیری ڈبہ میں سوار ماسٹر صوبیدارولد احمد بخش ،یار محمد ولد ماسٹر صوبیدار،محمد علی ولد ماسٹر صوبیدار ، اقراء بی بی دختر ماسٹر صوبیدار،آمنہ بی بی دختر ماسٹر صوبیدار سکنہ 130;477776;چوک سرور شہید شدید زخمی ہو گئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پٹرولنگ پولیس ریاض آباد نے فوری موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ریسکیو 1122کی ایمبولینس میں ;847281;ہسپتال چوک سرور شہید منتقل کیا ،جہاں پر ماسٹر صوبیدار اور اسکے بیٹے یار محمد کو نازک حالت کے باعث نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا ،جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دونوں باپ بیٹا دم توڑ گئے ۔ جبکہ تیز رفتار موٹر سائیکل اور ٹریکٹر میں زور دار تصادم، موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ،پولیس تھا نہ سرور شہید نے قانونی کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی، ورثاء نے ٹریکٹر ڈرائیور کو معاف کر دیا ،تفصیل کے مطا بق گذشتہ شام اڈا ریاض آبادفو جی پٹرولیم کے سا منے تیز رفتار موٹرسائیکل سوارالطاف ٹریکٹر سے زور دار آوازسے ٹکرا گیا ،حادثہ کے نتیجہ میں الطاف موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ،جسکی نعش کو پولیس تھا نہ سرور شہید نے تحویل میں لیکر قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا ،دریں اثنا ء الطاف کے ورثاء نے ٹریکٹر ڈرائیور کو معاف کر دیا ،حادثہ موٹر سائیکل سوار کی غفلت سے پیش آیا ۔ رحیمیار خان ےس بیورو رپورٹ کے مطابق ٹریفک کے مختلف حادثات میں شدید زخمی ہونے والے2افراد ہسپتال مےں دم توڑگئے ۔ 53افراد زیر علاج ۔ تفصیل کے مطابق پہلا حادثہ خان بیلہ کے رہائشی20سالہ محمد شاہد کے ساتھ پیش ;200;یا جو اپنی موٹرسائیکل پرسوار ہوکر قومی شاہراہ پر جارہاتھاکہ پیچھے سے ;200;نیوالی تیز رفتار کار نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ مےں وہ شدید زخمی ہوگیا جبکہ دوسرا حادثہ راجن پور کے رہائشی55سالہ ڈاکٹر عبدالستار کے ساتھ پیش ;200;یا جو موٹر سائیکل پرسوار ہوکر جارہاتھاکہ سامنے سے ;200;نیوالے تیز رفتار ٹرک سے جاٹکرایا جس کے نتیجہ مےں وہ شدید زخمی ہوگیا ۔ ورثاء نے زخمی ہونے والے دونوں افراد کو طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود دونوں افراد جانبرنہ ہوپائے اور دم توڑگئے جبکہ مختلف حادثات مےں شدید زخمی ہونے والے53 افراد جن میں تاج گڑھ کارہائشی4سالہ محمد محبوب، منظور ;200;باد کا2سالہ محمد ذیشان، صادق ;200;باد کی8سالہ عالیہ بی بی، خانپور کا10سالہ محمدعبداللہ، اقبال نگرکی 40سالہ کوثر بی بی، شیدانی شریف کی42سالہ سکینہ بی بی، 18سالہ ناذیہ بی بی، صادق ;200;باد کا29سالہ عبدالروف، چک72این پی کا22سالہ محمد عارف، ہسپتال روڈ کا25سالہ محمد رمیض، راجن پور کا40سالہ عبدالصمد، نیازی کالونی کا30سالہ محمد فیصل، میانوالی قریشیاں کا20سالہ محمد شکیل، کشمورکا29سالہ حبیب اللہ اور حسن کالونی کارہائشی19سالہ محمد دانش وغیرہ کو ہسپتال مےں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ جبکہ چھت سے گرکرشدید زخمی ہونے والا18سالہ نوجوان ہسپتال میں دم توڑگیا ۔ تفصیل کے مطابق ظاہر پیر کارہائشی18سالہ محمد دلاور جو کہ چھت پر کام کررہاتھا کہ پاءوں پھسل جانے کے باعث توازن برقرار نہ رکھ پایا اور سر کے بل زمین ;200;گرا جس کے نتیجہ مےں وہ شدید زخمی ہوگیا ۔ ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں چند لمحے طبی امداد کے باوجود محمددلاور جانبرنہ ہوپایا اور دم توڑگیا ۔ مزید بر;200;اں چمن مائنر سے 30سالہ نامعلوم شخص کی لاش بر;200;مد، ریسکیو نے لاش نکال کر پولیس کے حوالے کردی، ہسپتال منتقل، تفصیل کے مطابق چمن مائنر منٹھار روڈ کے علاقہ مےں نہر میں نامعلوم شخص کی لاش دیکھ کر اہل علاقہ نے ریسکیو 1122اور پولیس کواطلاع فراہم کردی، ریسکیو نے لاش نہر سے نکال کر پولیس کے حوالے کردی، پولیس نے لاش تحویل مےں شناخت اورپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی ۔ تاحال شناخت نہ ہوپائی ہے ۔ جبکہ قتل یاخودکشی،45سالہ خاتون نے زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی، پولیس نے لاش تحویل مےں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی، تفصیل کے مطابق چک116پی کی رہائشی 45سالہ سوڈی مائی کا اپنے شوہر شفیع سے جھگڑا ہوگیا، جس سے دلبرداشتہ ہوکر سوڈی مائی نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالیں اورموقع پر ہی دم توڑگئی، اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع فراہم کردی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -