ذوالفقار مرزا کے خلاف 4مقدمات کی سماعت ملتوی

ذوالفقار مرزا کے خلاف 4مقدمات کی سماعت ملتوی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا و شریک ملزمان کیخلاف 4 مقدمات کی سماعت فاضل جج کی رخصت کے باعث ملتوی کردی۔ہفتہ کو کراچی کی انسداد دہشتگردی کے(بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

روبرو سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا و شریک ملزمان کیخلاف 4 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ سابق وزیر داخلہ زوالفقار مرزا و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت نہ ہو سکی۔ مقدمے کی سماعت 17 اگست تک ملتوی کردی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف 4مقدمات زیر سماعت ہیں۔ مقدمہ میں ذوالفقار مرزا اور ساتھیوں پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔ ملزمان پر دہشتگردی جلاؤ گھیراؤ اور دیگر الزامات ہیں۔ ملزمان کیخلاف بدین کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -