احتساب شروع‘کرپٹ مافیا کی ڈرامہ بازی اب نہیں چلے گی‘ جاوید اقبال وڑائچ

احتساب شروع‘کرپٹ مافیا کی ڈرامہ بازی اب نہیں چلے گی‘ جاوید اقبال وڑائچ

  

وہاڑی(سٹی رپورٹر+نامہ نگار) مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف طاہر اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں کی لوٹ مار کی وجہ سے آج پور یقوم مہنگائی (بقیہ نمبر9صفحہ12پر)

کی چکی میں پس رہی ہے اسی کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے ملک ترقی نہیں کر سکاجن ملکوں میں کرپشن لوٹ مار کا خاتمہ ہوا وہ ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کرپشن،لوٹ مار کرنے والوں کا احتساب شروع ہے اور لوٹ مار کرنے والے ڈرامہ بازیاں کرکے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اب ان کی ڈرامہ بازی نہیں چلے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی مرکزی میں نواحی گاؤں پانچ ڈبلیو بی کے معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق کونسلر حاجی رفیق رانا،حاجی عبدالرشید،رانا محمد شفیق،عثمان حیدر،رانا آفتاب مجید،رانا اکرام،عبدالرحمان،راشد عمران،شکیل احمد،اویس مجید،اورنگزیب رفیق سمیت دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے اداروں کو آزاد کردیا ہے اور قائد عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ جو کرپشن کریں اسے ضرور پکڑیں پی ٹی آئی حکومت سے پہلے ہمیشہ کمزور کو پکڑا گیا اب الحمد للہ طاقت ور طبقہ کو پکڑا جارہا ہے احتساب کا عمل آخری حد تک جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ پانچ ڈبلیو بی میں بوائز مڈل سکول کو اپ گریڈ کرکے ہائی سکول بنادیا گیا ہے سیوریج سسٹم کا پرانا نظام ٹھیک کیا جارہا ہے جبکہ دیگر ترقیاتی منصوبے بھی جاری ہیں۔

جاوید وڑائچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -