مرید عباس قتل کیس، ملزم عاطف کی صحت سے متعلق ایم ایل او کو جائزہ لینے کا حکم

مرید عباس قتل کیس، ملزم عاطف کی صحت سے متعلق ایم ایل او کو جائزہ لینے کا حکم

  

کراچی(سٹاف رپورٹر،نیوز ایجنسیاں)مقامی عدالت نے اینکر پرسن مرید عباس قتل کیس میں ملزم عاطف کی صحت سے متعلق ایم ایل او کو جائزہ لینے کا حکم دیدیاجبکہ تفتیشی افسر کی استدعا پر عدالت نے ملزم کے ریمانڈ میں مزید 2دن کی توسیع کردی۔ہفتہ کو کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو مرید عباس قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ وکلاء کے دیر سے آنا پر عدالت برہم ہوگئی۔ عدالت نے ریماکس دیئے کہ9بجے پیش ہونے کا کہا تھا کیوں نا ملزم کو جیل بھیج دیا جائے۔ وکیل وقار عباسی نے موقف دیا ایم ایل او کی رپورٹ دیکھی جائے۔ خدانخواستہ ملزم کو کچھ ہو نہ جائے، ایم ایل او اگر کہہ دے ملزم تندرست ہے تو بے شک جیل بھیجنے کا حکم دیدیا جائے۔ وکیل منصف جان نے موقف اپنایا ملزم کو جناح ہسپتال منتقل کیا جائے۔ وہاں کے ڈاکٹرز کو ڈائریکشن دی جائے وہ خیال رکھیں۔ عدالت نے ریماکس دیئے ملزم کی زندگی کا مسئلہ ہے تو سرٹیفکیٹ پیش کریں۔ عدالت نے ایم ایل او کو ملزم کی صحت سے متعلق جائزہ لینے کا حکم دیدیا۔ وکیل وقار عباسی نے موقف دیا ساؤتھ سٹی بل کی عدم ادائیگی کے باعث اسے صحتمند ظاہر کر رہے ہیں۔ سماعت کے دوران عاطف زمان کے ماموں بھی عدالت کے روبرو پیش ہوگئے۔ عدالت نے عاطف زمان کے ماموں سے استفسار کیا ساؤتھ سٹی ہسپتال کا بل آپ ادا کریں گے اگر آپ بل نہیں دے رہے تو میں ملزم کو جیل بھیجنے کا حکم دیدیں گے۔ ملزم کے ماموں نے موقف دیا آپ جناح ہسپتال بھیجنے کا حکم دیدیں۔ عدالت نے ریماکس دیئے ہم جیل بھیجنے کا حکم دیں گے وہاں جیل سرجن علاج کرے گا۔ تفتیشی افسر نے کہا ایک دن کا مزید ریمانڈ دیدیں۔ پیر کو میں مکمل رپورٹ کیساتھ آؤں گا۔ اسی دوران عدالت نے میڈیا نمائندوں کو کمرہ عدالت سے باہر جانے کا حکم دیا۔ وکلا کے مطابق عاطف زما ن پیر تک ساؤتھ سٹی ہسپتال میں رہیں گے۔ پولیس سرجن نے معائنہ نہیں کیا، معائنہ کروا کر پیر کو رپورٹ جمع کرادی جائیگی۔ عاطف زمان کے ماموں نے بل جمع کرانے کی یقین دہانی کرادی۔ عدالت نے عاطف زمان کے ماموں کو ملزم سے ملنے کی بھی اجازت دیدی۔ ملزم عاطف کے ماموں اشفاق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہسپتال کے بل سے متعلق معلومات لوں گا۔ وقوعہ کے بعد عاطف سے ملاقات نہیں ہوئی، کیس عدالت میں ہے عاطف ہمارا بھانجا ہے اس سے انکار نہیں کرسکتے جو بھی علاج ہوگا عاطف اس کا بل ادا کرے گا۔

ملزم عاط

مزید :

پشاورصفحہ آخر -