تحصیل درگئی کو ایک ماڈل تحصیل بناکر دم لیں گے، عبدالرشید بھٹو

تحصیل درگئی کو ایک ماڈل تحصیل بناکر دم لیں گے، عبدالرشید بھٹو

  

درگئی (نمائندہ پاکستان) تحصیل ناظم درگئی عبدالرشید بھٹو نے کہا ہے کہ تحصیل درگئی کو ایک ماڈل تحصیل بناکر دم لیں گے اور اسی غرض کے تحت تحصیل درگئی کے تعمیر و ترقی پر خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے۔ خواتین کے فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے سالانہ بجٹ میں فنڈز مختص کی گئی ہے جبکہ دستکاری سنٹروں کو فعال بنانے کے لئے خصوصی ہدایات جاری کئے گئے ہیں۔تحصیل کونسل دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے تحصیل ناظم عبد الرشید بھٹو نے کہا کہ تمام ممبران کونسل کو ساتھ لیکر پورے تحصیل درگئی میں ترقیاتی اسکیمیں مکمل کئے گئے ہیں اور مذید اسکیموں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ درگئی بازار میں سٹریٹ لائٹس کی تنصیب ہو چکی ہے جبکہ سخاکوٹ بازار میں سٹریٹ لائٹس کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔ درگئی بازار میں پیدل چلنے والے لوگوں کا رش کم کرنے کے لئے نہر پر دو پُل تعمیر کئے گئے ہیں جس سے لوگوں کو آمد و رفت میں آسانی اور ٹریفک کی روانی ممکن ہو ئی ہے۔ تحصیل ناظم نے کہا کہ انتخاب سے لیکر اب تک تحصیل کونسل کے اجلاسوں یا ممبران کے درمیان کسی قسم کی تلخ کلامی یا بد مزگی پیدا نہیں ہوئی اور تمام ممبران نے ملک کر بھائی چارے کی فضا ء قائم رکھی ہے جس پر دلی خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ عبد الرشید بھٹو نے کہا کہ اقتدار اور کرسی آنی جانی چیزیں ہیں اصل کام عوام کی بے لوث خدمت ہے جس میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -