پاک بھارت دوستی ہی کشمیر میں امن کی ضامن ہے، فاروق عبداللہ

  پاک بھارت دوستی ہی کشمیر میں امن کی ضامن ہے، فاروق عبداللہ

  

سرینگر(آن لائن) جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ (ایم پی) نے بھارت اور پاکستان کے درمیان مضبوط دوستی اور خوشگوار تعلقات دن بہ دن بہتری اور استوار ہونے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان کی دوستی میں ہی جنوبی ایشیاء پر صغیر خصوصاً ریاست میں مکمل امن و امان کا فضاقائم ہونے کی واحد امید ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اللہ کا کا کرم ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے قریب آنے کی کوششوں میں لگے ہیں اور یہ طریقہ اپنانے سے ہی بھارت اور پاکستان کے عوام خوشحال فارغ البال ہوکر آزادی سے سانس لے سکتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ اہل کشمیر کو بڑی حد تک موجودہ نامساعد اور ناگفتہ بہ حالات سے نجات مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرتار پورہ کاریڈور کی تعمیر اور پاکستان کی طرف سے فضائی حدود کھول دینے سے پاک بھارت دوستی کے لئے بڑا نیک شگون کا سبب ہے۔

فاروق عبداللہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -