وکلاء برادری آئین اور جمہوریت کے پاسبان ہیں، احتشام ایڈوکیٹ

وکلاء برادری آئین اور جمہوریت کے پاسبان ہیں، احتشام ایڈوکیٹ

  

کاٹلنگ (نمائندہ پاکستان) ضلعی ناظم اعلیٰ احتشام خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ وکلاء برادر آئین اور جمہوریت کے پاسدار اور پاسبان ہیں۔ سوسائیٹی کے امن میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔ ہم ترجیحی بنیادوں پر وکلا ء کے مسائل حل کرائیں گے۔ اور بار کے وقار کو چار چاند لگائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل بار کاٹلنگ میں وکلاء کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ تحصیل بار کے صدر شیر محمد خان ایڈوکیٹ، جی ایس نعیم خان ایڈوکیٹ، ابرار یڈوکیٹ، عارف محمود ایڈوکیٹ اور دیگر نے بار کو درپیش مسائل پر بات کی۔ ضلعی ناظم اعلیٰ احتشام خان نے سولر ائزیشن کیلئے دس لاکھ روپے کا اعلان کیا اور بار کو دس لاکھ گرانٹ کی منظوری دی۔ انہوں نے لائبریری اور گروپ لیٹرین کے قیام کا بھی وعدہ کیا۔ اور کہا کہ وکلاء کی تاریخ جدوجہد اور جمہوری اصولوں سے عبارت ہے۔ اس لئے معاشرے میں انہیں منفرد مقام حاصل ہے۔ بعدا زاں ناظم اعلیٰ نے ٹائپ ڈی ہسپتال کاٹلنگ کا اچانک دورہ کیا اور مختلف شعبے دیکھ کر ڈاکٹر نعمان سے بریفنگ لی۔ انہوں نے ہسپتال کی لیبارٹری اپ گریڈ اور اپ ڈیٹ رکھنے کیلئے ضلعی حکومت کی خدمات پیش کیں۔ اور کہا کہ بجلی کی بندش کے دوران جنریٹر چلایا جائے تاکہ مریضوں کے وقت کاضیاع نہ ہو۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -