چھٹیوں کے فیس لینے پرمزید 2پرائیویٹ سکول سیل کردیئے گئے

چھٹیوں کے فیس لینے پرمزید 2پرائیویٹ سکول سیل کردیئے گئے

  

کوہاٹ (بیورور رپورٹ) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر IIIکوہاٹ مراداحمد ہوتی نے ڈپٹی کمشنر مطیع اللہ خان کی ہدایت پرہفتہ کے روزطلبہ سے چھٹیوں کے فیس نہ لینے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرنے پر مفادعامہ میں کے ڈی اے کوہاٹ میں گلیٹر پبلک سکول اوراے زیڈایم پبلک سکول کو سیل کردیا۔دریں اثناء ایڈیشنل اے سی نے کے ڈی اے گیٹ نمبر2-اور سیکٹر 8-میں پرائس چیکنگ بھی کی اور خودساختہ مہنگائی پر 5دکانداروں پر جرمانے عائد کئے۔انہوں نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو متنبہ کیاہے کہ وہ پشاور ہائی کورٹ کے بچو ں سے چھٹیوں کے فیس نہ لینے کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنائیں بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے خودساختہ مہنگائی کرنے والوں کو بھی سخت تنیہہ کرتے ہوئے کہاہے کہ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی سے اجتناب کریں۔واضح رہے کہ مراد ہوتی نے گزشتہ دنوں بھی بچوں سے چھٹیوں کے فیس لینے پر 7پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو سیل کردیاتھا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -