رستم پولیس کی کامیاب کارروائی، 2ملزمان گرفتار
رستم(نمائندہ پاکستان) رستم پولیس کی کامیاب کاروائی اغوائیگی اورمستورات کی خریدوفروخت کرنے والے گروہ کے 02 ملزمان گرفتار،ماں سمیت 4 بچے بازیاب۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے تھانہ رستم میں نواں کلے کے گلزار ولد میرنوش نے اپنی بیوی اور چاربچوں جن میں دولڑکے اوردوبچیوں کی اغواء کا رپورٹ درج کی تھی،جس پر ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی رورل سرکل شکیل خان کی زیرقیادت ایس ایچ او تھانہ رستم مدثرخان اورتفتیشی آفیسر پرمشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیا جنہوں جدید سائنسی خطوط کے ذریعے واردات میں ملوث مطلوب ملزمان معراج الدین ولدنوازالدین، ابراھیم ولدمعراج الدین ساکنان شیرہ غنڈتک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا اورانکے قبضہ سے اغوا کئے گئے ماں سمیت چاربچوں کو بھی چکوال سے بازیاب کرلیاگیا۔ گرفتارملزمان نے سرسری انٹاروگیشن کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ مسماۃ (ا) اپنے بچوں کے ہمراہ مائی کے گھر سوات جا رہی تھی کہ اسی بہانے ہم نے انکواپنے ساتھ گاڑی میں بیٹھا کرسوات کی بجائے صوبہ پنجاب چکوا ل لے گئے جہاں پر اسکی 14 سالہ بچی مسماۃ (م) کو 80 ہزار روپے میں فروخت کیا اوردیگر افراد کواپنے ساتھ رکھا۔گرفتارملزمان سے تفتیش جاری ہے جن سے مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہیں۔