کوچ اور پولیس وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دس افراد زخمی 

کوچ اور پولیس وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دس افراد زخمی 

  

صوابی(رپورٹ: محمدشعیب)صوابی جہانگیرہ روڈ پر فلائنگ کوچ اور پولیس وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور اور آر ایچ سی کھنڈہ کو منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صوابی انٹر چینج کے قریب جہانگیرہ روڈ پر فلائنگ کوچ اور پولیس وین کے مابین خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں کوچ اور پولیس وین میں سوار دس افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں مرہم پٹی و طبی امداد کے بعد ہسپتالوں سے فارغ کر دیئے گئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -