وزیراعظم کی امریکہ آمد پر پاکستانی کمیونٹی نہایت پرجوش اور متحرک، فیصل جاوید

وزیراعظم کی امریکہ آمد پر پاکستانی کمیونٹی نہایت پرجوش اور متحرک، فیصل جاوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 واشنگٹن (این این آئی) سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ وزیراعظم کی امریکہ آمد پر کمیونٹی نہایت پرجوش اور متحرک ہے، ریاست ہائے متحدہ کے کونے کونے سے پاکستانی واشنگٹن ڈی سی پہنچ رہے ہیں۔ سینٹر فیصل جاوید نے کہاکہ امریکہ کے علاوہ کینیڈااور دیگر ممالک سے بھی پاکستانی اپنے محبوب قائد کے استقبال کیلئے ڈی سی پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کا یہ تاریخ ساز اجتماع ہوگا، انشاء اللہ۔انہوں نے کہاکہ کیپیٹل ون ایرینا میں کل شام 4 بجے تاریخ رقم ہوگی۔ سینیٹر فیصل جاوید واشنگٹن ڈسی سی میں بڑے اجتماع کی میزبانی کیلئے امریکہ پہنچ گئے، اس سلسلے میں واشنگٹن ڈی سی میں بڑے عوامی اجتماع کی تیاریاں عروج پہنچ گئیں۔سینٹر فیصل جاوید نے مقامِ اجتماع کا دورہ اور تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا،وزیراعظم کے بھرپور استقبال کیلئے پروگرام کو حتمی شکل دے دی، وزیراعظم عمران خان کی تاریخ ساز جدوجہد پر مبنی خصوصی دستاویزی فلم دکھانے کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئیں،وزیراعظم عمران خان امریکہ میں منعقدہ اس فقیدالمثال اجتماع سے تاریخی خطاب کریں گے۔
فیصل جاوید