پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک جولائی کے آخر میں گوادر کا دورہ کریگی
اسلام آباد(صباح نیوز)پارلیمانی کمیٹی برائے پاک چین اقتصادی راہداری کے ارکان گوادر کا دورہ کریں گے۔وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے متعلقہ اداروں اور وزارتوں کو انتظامات کی ہدایت کر دی گئی جولائی کے اواخر میں دورہ متوقع ہے۔ دورے کے دوران گوادرکے مجوزہ ماسٹر پلان سمیت گوادر کی بندرگاہ کی فعالیت کے حوالے سے موجودہ صورتحال اورکوئٹہ اسلام آباد موٹر وے مغربی روٹ کے منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا۔وزیر منصوبہ بندی ترقی کو بھی اس بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین پارلیمانی کمیٹی نے انتظامات کے سلسلے میں سیکرٹری منصوبہ بندی،وفاقی سیکرٹری داخلہ،سیکرٹری میری ٹائم افیئرز، سیکرٹری سول ایوی ایشن،چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان کو دورے کے انتظامات کرنے کی ہدایات کر دی ہیں۔
سی پیک منصوبہ