حیدر آباد شہر مسائل و مشکلات  میں مبتلاہے،سید وسیم حسین 

حیدر آباد شہر مسائل و مشکلات  میں مبتلاہے،سید وسیم حسین 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حیدرآباد(بیورو رپورٹ)حیدر آباد شہر مسائل و مشکلات میں مبتلاہے اور ارباب اختیار خاموشی اور لاپروائی لمحہ فکر یہ ہے، ضلعی انتظامیہ کی متعصبانہ پالیسیوں اور بلدیاتی اداروں کی نااہلی و ہٹ دھرمی کے باعث حیدر آباد شہر کھنڈرکا منظر پیش کررہا ہے، ریلوے لائینوں کے اطراف سے انکروچمنٹ کے نام پر غریب عوام کو بے گھر کرنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار ایم کیوایم تنظیم بحالی کمیٹی حیدرآباد کے نگراں انچارج و سابقہ ایم این اے سید وسیم حسین نے گورنر ہاؤس میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، وسیم حسین نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے حیدر آباد شہر کے اہم مسائل حیدرآباد یونیورسٹی کا قیام،غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ و ناجائز بلنگ،پانی و گیس بندش اور ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنان کی بازیابی پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کی متعصبانہ پالیسیوں اور بلدیاتی اداروں کی نااہلی و ہٹ دھرمی کے باعث حیدر آباد شہر گھنڈرکا منظر پیش کررہا ہے

مزید :

صفحہ آخر -