جی ڈی اے کا اعلی سطح  کا اجلاس 26 جولائی کو ہوگا 

جی ڈی اے کا اعلی سطح  کا اجلاس 26 جولائی کو ہوگا 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس(جی ڈی اے) کے انفارمیشن سیکریٹری سردار عبدالر حیم نے کہا ہے کہ جی ڈی اے کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا کی صدارت میں جی ڈی اے کا  اعلی سطح کا اجلاس 26 جولائی کو کنگری ہاؤس کراچی میں ہوگا  اجلاس میں جی ڈی اے کے مرکزی رہنما شرکت کریں گے۔ سردار عبدالرحیم نے کہا کہ اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور جی ڈی اے کے تنظیمی معاملات پر تفصیلی غور کیا جائیگا اور  سندھ حکومت کی ناقص کارکردگی سندھ میں زرعی اور پینے کے پانی کے بحران، ترقیاتی اسکیموں میں ہونے والی کرپشن,تعلیم صحت,بنیادی ضروریات کی عدم موجودگی سمیت تمام مسائل  پر تفصیلی غور کیا جائے گا اور اس کی روشنی میں اہم فیصلے کیے جائیں گے

مزید :

صفحہ آخر -