سجاول میں پانی کے تنازع  پر جھگڑا،6 خواتین زخمی

سجاول میں پانی کے تنازع  پر جھگڑا،6 خواتین زخمی

  

 سجاول (این این آئی)سجاول میں پانی کی قلت کے باعث جھگڑے کے دوران 6 خواتین زخمی ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق سجاول کے نواحی گاں جمن پارہیڑی میں پانی کی باری کے تنازع پر خواتین او مردوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس میں لاٹھیاں اور کلہاڑیاں لگنے سے 6 خواتین زخمی ہوگئیں۔زخمی خواتین نے مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی کہ انھیں پانی بھرنے سے روکا گیا تھا۔خواتین نے بتایاکہ مردوں کے کام پر چلے جانے کے بعد ملزمان نے انہیں پانی کے تنازع  پر گھروں میں گھس کر مارا پیٹا۔سجاول پولیس کی جانب سے زخمی عورتوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہوسکا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -