کراچی میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید

  کراچی میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید

  

کراچی (کرائم رپورٹر)شہر قائد کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے سب انسپکٹر کو شہید کردیا ہے۔ایس ایس پی ملیر کے مطابق وزیر گوٹھ کے قریب نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر غلام قادر شر شہید ہوگیا ہے۔ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ شہید کو گھر سے تھانے کی طرف جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا واردارت کے وقت شہید سپاہی اکیلا تھا، واقعے کی اطلاع ملنے پر شہید کا جسدخاکی اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹا کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -