عوام25جولائی کے جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے،غلام مرتضیٰ بلوچ

  عوام25جولائی کے جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے،غلام مرتضیٰ بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے محنت اور افرادی قوت و پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے صدر غلام مرتضیٰ بلوچ نے کہا ہے کہ جمہوریت پسند عوام 25 جولائی کو مزار قائد پر ہونے والے جلسے میں بڑی تعداد میں شرکت کریں گے اور ثابت کریں گے کہ یہ ملک پاکستان پیپلز پارٹی سے محبت رکھنے والوں کا ملک ہے اور کراچی پاکستان پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ملیر کی ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سینئر نائب صدر کراچی ڈویڑن رکن سندھ اسمبلی راجا عبدالرزاق بلوچ، سینئر نائب صدر ملیر عدیل اختر شیخ، انفارمیشن سیکریٹری ملیر میر عباس ٹالپر، چیئرمین ضلع کونسل سلمان عبداللہ مراد، چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ سمیت پی ایس کے صدور/ جنرل سیکریٹریز/ انفارمیشن سیکریٹریز اور آرگنائیزنگ کمیٹی میمبران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں 25 جولائی کو جعلی انتخابات کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے لئے منعقد ہونے والے جلسے میں بھرہور شرکت کے لئے حکمت عملی طے کرلی گئی۔ واضح رہے کہ 25 جولائی کو مزار قائد پر پاکستان پیپلز پارٹی کی زیر اہتمام ہو نے و الے حزب اختلاف کے یوم سیاہ جلسے سے چیئرمین بلاول بھٹو زرادری سمیت دیگر پارٹیز کے قائدین خطاب کریں گے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے سے رکن اسمبلی سندھ کی سربراہی میں ریلی نکالی جائی گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم سیاہ جلسے کی آگاہی مھم کے لئے پی ایس کے ذمیداران ہر یونین کاؤنسل میں عوام کو آگاہی دیں اور پی ایس میں آگاہی کیمپ لگائیں جائیں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے محنت اور افرادی قوت و صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر غلام مرتضیٰ بلوچ نے کہا کہ25 جولائی یوم سیاہ جلسے میں ضلع ملیر سے ھزاروں کارکنان شرکت کریں گے اور اپنے محبوب قائد بلاول بھٹو زرداری کا اھم خطاب سنیں گے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ 25 جولائی کو ہونے والا جلسہ ملکی سیاست میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا اور غیر سیاسی اور غیر جمہوری قوتوں کے منہ پر طمانچہ کی مانند ہوگا۔

مزید :

صفحہ آخر -